Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی مظاہرین اسرائیلی سرحد سے باہر رہیں، امر یکہ

غزہ ..... اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 19 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ پرامن احتجاج کریں اور غزہ اور اسرائیل کی سرحد سے 500 میٹر دور رہیں۔ یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب فلسطینی نئے مظاہروں کے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ کے سفیر جیسن گرینبلیٹ نے کہاکہ امریکہ مظاہرے کرنے والے رہنماﺅں سے استدعا کرتا ہے کہ وہ سب کو صاف صاف بتا دیں کہ احتجاج پرامن ہو اور کسی قسم کے تشدد سے اجتناب کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ ’مظاہرین کسی بھی صورت میں سرحد کے قریب نہ جائیں۔ ہم ان رہنماﺅں اور مظاہرین کی مذمت کرتے ہیں جو مظاہرین بشمول بچوں کو سرحد کے قریب جانے کا کہتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ وہ زخمی یا ہلاک ہو سکتے ہیں۔اس سے قبل اسرائیل نے تنبیہہ کی ہے کہ فائر کرنے کے احکامات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ اسرائیلی اخبار ہیرٹز کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے مطابق سرحد پر 5مقامات پر 50 ہزار فلسطینی مظاہرین متوقع ہیں۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ5 مقامات پر اسرائیلی فوجی اور اسنائپرز پوزیشن سنبھالیں گے۔

شیئر: