Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ورچوئل کرنسی غیر قانونی قرار

کراچی ...اسٹیٹ بینک نے ورچوئل اور کرپٹو کرنسی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مالیاتی اداروں کو حکم دیا ہے کہ ایسی ادائیگیوں کو تسلیم نہ کیا جائے۔ پاکستان میں تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ورچوئل کر نسی جیسے بٹ کوائن، لائٹ کوائن، پاک کوائن، ون کوائن، داس کوائن، پے ڈائمنڈ وغیرہ یا انیشل کوائن آفرنگز کو حکومت پاکستان نے غیر قانونی قرار دیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک نے فرد یا کسی ادارے کو پاکستان میں ورچوئل کرنسی، کوائنس، ٹوکن خریدنے، فروخت کرنے، تبادلے، جاری کرنے یا سرمایہ کاری کا اختیار یا لائسنس جاری نہیں کیا ۔ اسٹیٹ بینک نے ورچوئل کرنسی کی ادائیکیوں کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے فوری طور پر مالیاتی نگہداشت یونٹ کو مطلع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایک لاکھ ماہانہ آمدنی والے ٹیکس سے مستثنی

شیئر: