پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے جمعہ کو سندھ کے شہروں حیدرآباد، نوابشاہ ، سانگھڑ ،کھپرو اور میرپورخاص کا طوفانی دورہ کیا ۔ اس موقع پر سندھ کے عوام کی جانب سے انکی شاندار پذیرائی کی گئی۔ لوگوں نے متعدد ٹویٹس کئے جن میں کچھ یہ ہیں:
زرتاج گل ٹویٹ کرتی ہیں: بھٹو کے گڑھ میں یہ جادوئی کام ہونا تھا۔
فیصل عابد ٹویٹ کرتے ہیں: عمران خان ہی وفاق کی حقیقی علامت ہیں ۔پاکستان بھر میں انکا فقید المثال استقبال ہوتا ہے ۔ ضلع سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں بھی لوگ امڈ آئے۔
منزہ حسن ٹویٹ کرتی ہیں: آصف زرداری نے سندھ کے عوام کو صرف خواب دکھائے۔ پی پی کی نااہل گورننس میں صرف اقربا پروری ، کرپشن اور ناانصافی ہی ہے۔
حمیدہ شاہد ٹویٹ کرتی ہیں : سندھ کے عوام اب جاگ گئے ہیں۔ اب مداری زرداری کی کوئی نہیں مانتا۔ سندھ کے عوام عمران خان کےساتھ ہیں۔
ثناءآصف اپنے ٹویٹ میں کہتی ہیں: میں زرداری کو چیلنج کرتی ہوں کہ وہ اپنے سیاسی اجتماع میں اتنے ڈھیر سارے لوگوں کو جمع کرکے دکھائیں۔
بغیر نام کا ایک ٹویٹ ہے: ہجوم کو دیکھ کر مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا کہ آیا یہ وہی سندھ ہے؟
اظہر لغاری کا ٹویٹ ہے: شیر کی آواز سنو، عمران خان کا استقبال دیکھو جہاں بے شمار لوگ انہیں سننے کیلئے آئے۔
ساجدہ احمد لنگاہ ٹویٹ کرتی ہیں: سندھ کی سب سے بڑی بیماری آصف علی زرداری ہے۔ سندھ کے وسائل سندھ کے عوام پر خرچ ہونے چاہئیں۔
بغیر نام کے ایک ٹویٹ ہے کہ:
یہ تبدیلی کا وقت ہے
یہ عمران کا وقت ہے
روک سکو تو روک لو
انیہا انعم چوہدری ٹویٹ کرتی ہیں: عمران خان کے دورے کی تصاویر فوٹو شاپ کا کمال ہے جسے عوام مسترد کرتے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭