ریاض.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 19 غیر ملکیوں کو 10 بار خون کا عطیہ دینے پر تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظور ی دے دی ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غیر ملکیوں میں بنگالی ، افغانی ، سوڈانی ، شامی ، یمنی اور مصری شہری شامل ہیں جنہوںنے 10 بار خون کا عطیہ دیا ۔