Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی موٹر سائیکل سوار مہارت دکھانے کی کوشش میں نالے میں جاگرا

 چندی گڑھ.... پنجاب کے مشہور شہر چندی گڑھ میں ایک موٹر سائیکل سوار نے جسے اپنی مہارت پر بیحد ناز تھا لکڑی کے ایک تختے پر بائیک چلانے کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی مگر یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی اور وہ چند فٹ آگے جانے کے بعد ہی نیچے بہتے ہوئے گندے نالے میں جاگرا۔ واضح ہو کہ چندی گڑھ کا یہ شخص بائیک چلانے کے جنون میں مبتلا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اکثر سڑکوں پر مختلف انداز سے بائیک چلاتا ہے جسے کچھ لوگ دیکھتے ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں مگر بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی اس حرکت کو خطرناک سمجھتے ہیں۔ اسے لوگو ںکو حیران کرنے کی عادت ہے اور اسی عادت نے اسے آج سب کے سامنے رسوا کردیا۔پتلے تختے پر نالہ عبور کرنے کا " کارنامہ" دیکھنے آس پاس بہت سے لوگ جمع تھے۔ اگر وہ اکیلے میں یہ نالہ عبو رکررہا ہوتا تو شاید کامیاب ہوجاتا مگر موجود لوگوں کی وجہ سے اس کی توجہ یقینی طور پر بٹ گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔ موقع پر موجود ایک شخص نے اس مضحکہ خیز واقعہ کی وڈیو تیار کرکے جاری کردی۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً 20 ،22سال کی عمر کا موٹر سائیکل سوار توازن کھونے کی وجہ سے نیچے نالے میں جاگرا۔ وڈیو کے شروع میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ نالے کے دوسرے کنارے پر موجود افراد کو اس موٹر سائیکل سوار نے خود ہی کہا تھا کہ وہ اس پر تختہ رکھ دیں اور وہ اس پر موٹر سائیکل لیکر دوسری جانب چلا جائیگا مگر ایسا نہیں ہوسکا۔

شیئر: