ایچ ٹی سی یو 12 پلس کی تفصیلات لیک
ایچ ٹی سی کمپنی کے اسمارٹ فون یو 12 پلس کی مکمل تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں 5.5 انچ ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جا سکے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں الٹرا پکزل 4 ٹیکنالوجی کے ساتھ 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ دیا جائے گا۔ فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا جس میں 8 میگا پکسل کے دو سنسر شامل ہوں گے۔ ایج سینس ٹیکنالوجی کو فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ بھی ہوگا۔ بیٹری کیلئے فون میں قالکوم کوئیک چارج 4 پلس ٹیکنالوجی دی جائے گی جو کہ فون کو 15 فیصد جلدی چارج کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔ کمپنی نے فون کی لانچنگ سے متعلق حتمی اعلان نہیں کیا ہے البتہ امید ہے کہ فون کو رواں ماہ متعارف کرادیا جائے گا۔