مکہ مکرمہ.... ریجنل بلدیہ کی ٹیموں نے غیر قانونی طور پر اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد خوانچے ضبط کر کے کئی ٹن اشیاءخورونوش ضبط کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ کے علاقے الطندباوی میں جہاں غیر قانونی طریقے سے خوانچے لگا کر اشیائے خورونوش فروخت کی جاتی تھی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاﺅن کیا ۔ کارروائی کے دوران سڑی ہوئی سبزیاں ، فرو ٹ اور زائدالمیعاد اشیائے خورونوش کے سربند ڈبے ضبط کرکے انہیں تلف کر دیا ۔