Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این آر او کی کوشش ناکام ہوگئی،شیخ رشید

لاہور... عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف نے 23 مارچ کو این آر او کی کوشش کی مگر نہیں ہوا۔جس دن نوازشریف خاندان نے سچ بولا ان کا سیاست میں آخری دن ہوگا۔لاہور میں چوہدری شجاعت کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں سیاسی رہنما بحیثیت کارکن کام کرتے تھے۔حق و سچ بولنے کی پاداش میں جیلیں کاٹیں لیکن موجودہ پاکستانی سیاست میں کوئی بھی سیاسی کارکن نہیں بلکہ تمام ٹکٹوں کے امیدوار ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سب اقتدار کی سیاست کرتے ہیں۔ کلاشنکوف کیس کے دوران کسی ایم این اے نے میرا ساتھ نہیں دیا۔پاکستان کی بات کیا کرنی۔ یہاں سب معین قریشی ہیں وہ بیروت کے ہوٹل میں کافی پی رہے تھے کہ وزیراعظم پاکستان بنا دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ترقی کے راگ الاپ رہی ہے۔ حکمران جھوٹ بولتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام عدل بھی سست ہے۔ فیصلے اتنی تاخیر سے آتے ہیں کہ نسلیں ہی تبدیل ہوچکی ہوتی ہیں۔ نیوز لیکس کی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں لائی گئی جو ملک و قوم کے ساتھ غداری ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو صرف جسٹس قیوم یا جنرل بٹ لوگ درکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج سارے لوگ بوسیدہ سیاسی نظام کو سہارادے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے دوست ہیں ۔ میری دوستی اور سیاست عمران خان کے ساتھ ہے ۔ 
مزید پڑھیں:قوم شریف برادران کے ڈرامے کو سمجھ گئی،شیخ رشید
 

شیئر: