Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم منصوبے کیلئے سرمایہ کاری فنڈقائم ہوچکا ،الفالح

پیرس..... وزیر توانائی و صنعت اور قدرتی وسائل انجینیئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ نیوم منصوبے کیلئے سرمایہ کاری فنڈقائم ہوچکا ہے۔نیوم منصوبہ عالمی کمپنیوں کے لئے دلچسپی کا حامل ہے۔یہاں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔ وہ پیرس میں سعودی فرانسیسی ایگزیکٹیو فورم سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے فرانسیسی کمپنیوں کو وژن 2030 میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شمسی توانائی ، العلاءسیاحتی منصوبہ اور دیگر متعدد سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے۔ ان تمام منصوبوں میں فرانسیسی کمپنیو ںکے ساتھ متعدد معاہدے ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جنہیں اسٹراٹیجک شراکت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فرانس کی معیشت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فرانس انتہائی موثر ملک ہے۔ اسکی معیشت دنیا کی مضبوط ترین معیشتوں میں شامل ہے۔سعودی عرب اور فرانس کے سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وژن 2030 میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔سعودی عرب کی معیشت دنیا کی مستحکم معیشتوں میں سے ایک ہے۔اسکی شرح نمو قابل تعریف ہے۔سعودی عرب کے نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں جنکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

شیئر: