Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ایشیا _کپ

ایشیا کپ متحدہ عرب امارا ت میں منعقد کرانے کے فیصلے پر ٹویٹر کے صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے بہترین قرار دیا اور کہا کہ اس طرح پاکستان اور ہند دونوں کی شکایتیں دور ہوگئیں۔
فیضان لاکھانی لکھتے ہیں: ایشیا کرکٹ کپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر ایمرجنگ کپ کی میزبانی کرینگے۔ پاکستان اس برس اے سی سی اے جی ایم کی بھی میزبانی کریگا۔
ڈینی نے کہا: پاکستان ایشیا کپ کیلئے ہند نہیں جاسکتا تو اب وہ دبئی میں کھیل سکتا ہے۔ اب ہمیں یہ سلسلہ ختم کردینا چاہئے۔
اشعر جاوید ٹویٹ کرتے ہیں: پاکستان کو بے پناہ کرکٹ کھیلنا ہے۔ مئی ، جون میں پاکستانی ٹیم آئرلینڈ، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا دورہ کریگی۔ جون ، جولائی میں سہ فریقی سیریز کیلئے زمبابوے جائیگی۔ اگست میں ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے امریکہ میں ٹی سیریز کھیلے گی۔ اکتوبر ، نومبر میں پہلے آسٹریلیا اور پھر عرب امارات میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔
امجد محمود فلکی کا ٹویٹ ہے :دبئی میں 26ستمبر کو پاکستان، ہند مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
محمد عمیر طارق لکھتے ہیں: پاک، ہند مخاصمت جاری ہے۔ ایشیا کپ جو ہند میں ہونا تھا چھین لیا گیا۔ اب متحدہ عرب امارات میں ہوگا جبکہ ایمرجنگ ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائیگا۔
رضیہ ڈیسائی کا ٹویٹ ہے: سردیوں میں متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا سیزن مصروف رہیگا۔ ایشیا کپ ہوگا ۔ افغانستان پریمیئر لیگ ہوگا۔ پاک، نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ہوگی۔
راجن شاہ ٹویٹ کرتے ہیں: نیپال کو ایشیا کپ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں