عرب سربراہ کانفرنس کے مہمانوں کیلئے راستے مختص
دمام۔۔۔۔مشرقی ریجن میں محکمہ ٹریفک نے کئی شاہراہیں 29ویں عرب سربراہ کانفرنس میں شریک مہمانوں کے قافلوںکیلئے مختص کردیئے۔ عرب سربراہ کانفرنس ہفتے اور اتوار کو الشرقیہ میں منعقد ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کنگ عبدالعزیز روڈ (المیناء ) ، کنگ خالد روڈ(الخبر العزیزیہ) خادم حرمین شریفین روڈ(الخبر الظہران) اور الامیر محمد بن فہد روڈ ( الدمام الظہران) سربراہ کانفرنس کے مہمانوں کیلئے ہفتہ اور اتوار کو مخصوص ہونگی۔الشرقیہ کی ٹریفک انتظامیہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی آمد ور فت کیلئے متبادل راستے استعمال کریں اور ٹریفک کو منظم کرنے کے سلسلے میں اہلکاروں کا ساتھ دیں۔