Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: 8افراد گرفتار ، شراب کی بوتلیں برآمد

جدہ۔۔۔۔جدہ پولیس نے مکہ جدہ شاہراہ پر سیکیورٹی آپریشن کرکے مختلف ممالک کے 8افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے شراب برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق جدہ سیکیورٹی فورس کی ایک ٹیم شاہراہ پر گشت کررہی تھی ۔اس کی نظر ایک کار پر پڑی جس میں 4سعودی بیٹھے ہوئے تھے اور ایک ہم وطن گاڑی چلا رہا تھا۔ شبہ پر گاڑی روکی گئی۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ سعودی پولیس نے ایک اور گاڑی کوشبہ کی بنیاد پر روک کر تلاشی لی۔ اس میں ایک یمنی اور ایتھوپین موجود تھے۔ تلاشی لینے پر اس گاڑی سے بھی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔تیسری جانب جنوبی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے مکہ جدہ روڈ پر ایک بنگلہ دیشی کو گرفتار کیا اور اس کی گاڑی سے ایک لیٹر والی 12اور 2لیٹر والی شراب کی 3بوتلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس اہلکار گرفتار شدگان سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -برطانیہ حوثیوں کیخلاف سعودی عرب کے ساتھ
 

شیئر: