Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبیل انڈسٹریل سٹی کی کچھ سڑکیں پیر کو ٹریفک کیلئے بند

 الجبیل.... درع الخلیج مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب کے دوران جبیل انڈسٹریل سٹی کی بعض اہم شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند کردی جائیں گی۔ پیر کو صبح 8 بجے سے ہائی وے نمبر 6، ہائی وے نمبر 7اور ہائی وے نمبر 4کے کچھ حصے عام ٹریفک کیلئے بند ہونگے۔ اس حوالے سے محکمہ ٹریفک نے متبادل راستے اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔دوسری جانب جبیل انڈسٹریل ایریا کالج اور جبیل یونیورسٹی کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ درع الخلیج مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل نہیں ہونگی ۔ اسی طرح محکمہ تعلیم جبیل نے کہا ہے کہ مشقوں کی اختتامی تقریب کے باعث عام اسکول بند کرنے کا ارادہ نہیں۔ 

شیئر: