Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2ریال والی دکانوں پر چھاپے

جدہ .... وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے 2 ریال والی دکانوں کے خلاف تفتیشی مہم کے دوران 14ہزار جعلی مصنوعات ضبط کی ہیں۔ 2ریال، 5ریال اور 10ریال والی دکانوں میں وزارت کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ5دن کے دوران 2243تفتیشی دورے کئے۔ 200دکانوں کے خلاف مختلف خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی۔ معروف برانڈ کی جعلی اشیاء فروخت کرنے کے علاوہ قیمت کا اسٹیکرنہ لگانے پر بھی خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں۔جو جعلی اشیاءضبط کی گئیں ان میں بجلی کے آلات اور صفائی کی مختلف اشیاء شامل تھیں۔ 

شیئر: