Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: ریکروٹنگ ایجنسی کیخلاف کارروائی

ریاض .... وزارت محنت نے جدہ کمشنری میں گھریلو عملہ درآمد کرنے والی ایک ایجنسی کے خلاف تادیبی کارروائی کردی۔ ایجنسی نے 200سے زیادہ مقامی شہریوں سے 20لاکھ ریال سے زیادہ وصول کئے تھے۔ انہیں گھریلو عملہ فراہم کرنے کے سبز باغ دکھا کر بے وقوف بنایا تھا۔ مقامی شہریوں نے وزارت محنت سے رجوع کیا ۔ شکایات پیش کیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم کئی اداروں کے سامنے اپنی بپتا سنا چکے ہیں مگر کوئی فائدہ نہیں ہورہا ۔ وزارت محنت نے ریکارڈ وقت میں تادیبی کارروائی کرکے مقامی شہریوں کا مسئلہ حل کردیا۔
                                                         

شیئر: