ریاض ... جی سی سی ممالک نے شامی کیمیائی اسلحہ کی تنصیبات پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے حملے کی حمایت کردی۔ یہ حملہ بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ کیمیائی اسلحہ غوطہ کے نہتے باشندو ںکے خلاف استعمال کرنے پر کیا گیا۔ جی سی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے واضح کیا کہ شامی کیمیائی اسلحہ کی تنصیبات پر سہ ملکی حملہ شامی نظام کیلئے کھلا پیغا م ہے کہ عالمی برادری شامی شہریوں پر کیمیائی اسلحہ کے استعمال پر خاموش نہیں رہیگی اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سرزنش کی جائیگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام میں جنگی جرائم اور برادر شامی عوام پر مصائب کا المیہ بند ہونا ضروری ہے۔