عامر خان ،زائرہ کیساتھ ہانگ کانگ میں
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ،چائلڈ اسٹار اداکارہ زائرہ وسیم کے ساتھ ہانگ کانگ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ہانگ کانگ فلم فیسٹیول میں شرکت کی ۔عامر خان نے ہانگ کانگ فیسٹیول میں بہترین اداکار کی کیٹیگری کا ایوارڈ لوئیس کو پیش کیا ۔ اس فلم فیسٹیول میں نامور اداکار جیکی چین سمیت کئی مشہور اداکارشریک ہوئے ۔