وزیر اعظم پارلیمنٹ میں کھڑے ہونے سے ڈرتے ہیں ، راہول
نئی دہلی- - - کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیا ہے کہ انہیں اگر پارلیمنٹ میں صرف15منٹ بولنے کو موقع دے دیاجائے تو وزیر اعظم نریندر مودی ان کے سامنے کھڑے نہیں رہ پائیں گے۔راہل نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں کھڑے ہونے سے ڈرتے ہیں۔راہول نے کہاکہ فرانس سے رافیل طیارے خریدنے کا معاملہ ہو یا نیرو مودی اور میہول چوکسی کا ہزاروں کروڑ روپے لے کر بیرون ملک بھاگ جانے کا معاملہ ہووزیر اعظم جواب نہیں دے پائیں گے۔راہل نے کہا کہ وزیر اعظم نے لوک سبھا انتخابات سے پہلے کہا تھا کہ عوام کے اچھے دن آئیں گے عوام کے نہیں بلکہ پندرہ سولہ لوگوں کے اچھے دن آئے ہیں جن میں سے کئی ہزاروں ہزار کروڑ وپے لے کر بیرون ملک فرار ہو گئے۔