Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سالٹ ٹیسول کی 2 روزہ کانفرنس 27 اپریل سے جدہ میں شروع ہوگی

 جدہ.... سعودی عرب میں سالٹ ٹیسول کانفرنس 2018 ء جدہ میں 27 اور 28 اپریل کو ہوگی۔50سے زیادہ ممتاز بین الاقوامی اور مقامی مقررین ، پبلیشرز، یونیورسٹیوں اور اداروں کی اہم شخصیتیں شریک ہونگی۔ اس سال کانفرنس کی سربراہی مس عمرین نجمی اور مس فاطمہ اعظم کریں گی۔ سالٹ ٹیسول مملکت میں واحد تنظیم ہے جسے ٹیسول انٹرنیشنل اور آئی اے ٹی ای ایف ایل نے کانفرنس کے انعقاد کا اختیار دیا ہے۔ کانفرنس میں مختلف ورکشاپس ہونگے جبکہ کنڈر گارڈن سے یونیورسٹیوں تک کے اساتذہ لیکچر دیں گے۔ اس مرتبہ کانفرنس کا مقصد سعودی ویژن 2030 کو آگے بڑھانا ہے۔ مس فاطمہ اعظم نے بتایا کہ کانفرنس کے نتیجے میں بیرون ملک سے مختلف پروفیشنلز اپنے تجربات سے حاضرین کو آگاہ کریں گے ۔ ادیبہ اور کانفرنس کی ایک مقررہ مسز ایلینا نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں اپنے غیر ملکی ساتھیوں سے ملاقات کے منتظر ہیں۔ اس مرتبہ کانفرنس سے قبل ایک کورس کا انعقاد بھی ہوگا۔ پچھلے سال اسی طرح کی کانفرنس میں شریک ہونے والی بشریٰ لطیف نے کہا کہ میں نے اس کانفرنس سے جو تجربہ حاصل کیا تھا وہ کلاس روم میں بڑامفید رہا ۔ اس کے نتیجے میں میرے پڑھانے کے طرز میں تبدیلی آئی۔ ٹیسول کانفرنس کی سابق صدر ملیک سیسے نے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد انگریزی زبان پڑھانے والے اساتذہ کو ایک دوسرے سے متعارف کرانا بھی ہے۔ 

شیئر: