ویلنگٹن .... نیوزی لینڈ کی امیگریشن نے اپنے ہی ملک کی خاتوں شہری کے خاوند کو4 مرتبہ ویزہ دینے سے انکار کیا جس پراس جوڑے کو 3 سال تک جدائی کاٹنا پڑی ۔ انعام الحق نامی شخص نے فیس بک پر ستمبر 2015 کو صوفیا علی ملک کے ساتھ شادی کی جونیوزی لینڈ کی شہری تھی۔دہلی کے رہنے والے اس شخص نے 4 مرتبہ کلچرل میرج ویزہ کی درخواستیں دیں جو نیوزی لینڈ کے حکام نے یہ کہہ کر مسترد کردیں کہ یہ میاں بیوی کبھی بھی اکٹھے نہیں رہے اور انہوں نے محض پیپر میرج کی ہے۔یہ جوڑا 2016 ءمیں فجی میں ملا جہاں باقاعدہ طور پر جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا جس کے بعد خاوند کو نیوزی لینڈ کا ویزہ ملنے کے امکانات پیدا ہوئے تھے ۔