Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: حی الخزامی میں کھلونا ڈرون گرا لیا گیا

ریاض: ریاض پولیس نے حی الخزامی میں کھلونا ڈرون گرالیا ہے ۔ریاض پولیس کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہفتہ شام7بجکر50منٹ پر حی الخزامی محلے میں اڑنے والا کھلونا ڈرون پایا گیا۔ علاقہ کی چیک پوسٹ نے اس موقع پر کی جانے والی کارروائی کے مطابق ڈرون کو گرادیا اور متعلقہ محکمہ کو واقعہ کے متعلق آگاہ کردیا۔ حی الخزامی میں غیر قانونی طور پر کیمرے کے حامل ڈرون اڑانے والوں کا سراغ لگانے کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ حی الخزامی میں شاہی محل اور شاہی خاندان کے محل واقع ہیں۔ 
 

شیئر: