ریاض ....وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ گورنریٹ اور وزارت اسلامی امو رو دعوت و رہنمائی سے ملنے والی ہدایت پر جبل نور کی زیارت پر عائد کی جانے والی پابندی کے اسباب واضح کردیئے۔ پابندی کا پہلا سبب یہ ہے کہ زائرین جبل نور جاکر بدعات و خرافات کررہے تھے او رمتعدد شرکیہ سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ اسے روکنے کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔ دوسرا سبب یہ ہے کہ پہاڑ کی چوٹی سے بعض زائرین کے گرنے اور کئی کے جاں بحق ہونے کے واقعات بھی ریکارڈ پر آچکے ہیں ۔اس وجہ سے بھی پابندی لگائی گئی ہے۔ وزارت نے تمام عمرہ اداروں و کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ جبل نور کی زیارت کو اپنے پیکیج کا حصہ نہ بنائیں۔