Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں خودکش حملے کی مذمت

 ریاض.... سعودی دفتر خارجہ نے کابل کے مغرب میں ہونےو الے خودکش دھماکے اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار نے اتوار کو اعلامیہ جاری کرکے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کیخلاف سعودی عرب اپنے برادر ملک افغانستان سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے کے اعزہ افغان حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی ہے۔ زخمیوں کی فوری شفاءکی آرزو بھی ظاہر کی گئی۔ 

شیئر: