حکومت آخری بجٹ جمعہ کو پیش کرے گی
اسلام آباد.. وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ حکومت اپنا پانچواں بجٹ جمعہ کوپیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف عوام دوست بجٹ ہوگا بلکہ اس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف بھی ملے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جس سے عوام کامعیارزندگی بہتر ہوا ہے۔ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں3 گنا اضافہ اور ٹیکس محاصل کی شرح کودگنا کیاہے۔ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ متوقع ہے۔ دفاعی بجٹ میں بھی زیادہ رقم مختص کی جائے گی ۔عوام اور تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کا اعلان بھی کئے جانے کا امکان ہے۔