جازان.... جازان پولیس نے صبیاءمیں فنکاری کے ساتھ جیب تراشنے اورگاڑیاں چوری کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔ 6افراد پر مشتمل ہے۔ ان میں سے 2سعودی ہیں۔ گروہ کے تمام افراد کو حوالات میں بند کرکے پبلک پراسیکیوشن کو مطلع کردیاگیا۔ یہ لوگ انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ جیب تراش رہے تھے اور گاڑیاں چوری کررہے تھے۔ پولیس ڈائریکٹر نے ان کی نشاندہی اور گرفتاری کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔