Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سڑک حادثے میں 4باراتی ہلاک

چھپرہ۔۔۔۔بہار کے ضلع سارن کے داؤد پورتھانہ علاقے کے بنواری ریل ڈھالہ کے نزدیک باراتیوں سے بھری وین تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور کے قبضے سے باہر ہوکر سڑک کے کنارے گہرے کھڈ میں جاگری ۔ حادثے میں خاتون سمیت 4باراتیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 9شدید زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق وین باراتیوں کو لیکر حاجی پور سے واپس جارہی تھی کہ بنوارڈھالہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو وین سے باہر نکال کر صدر اسپتال روانہ کیا جبکہ لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -کشی نگر : اسکول وین اور ٹرین میں تصام، ـ13بچے ہلاک

شیئر: