Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کے ذریعے جنات کی طلبی

ریاض ...سعودی عرب کے معروف عامل نایف البقمی نے ایک عجیب و غریب دعویٰ کرکے سعودی عرب ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو چونکا دیا۔ انکا کہناہے کہ وہ واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعے جنات کو حاضر کرسکتے ہیں۔ وہ یہ کام دور دراز علاقوں میں سکونت پذیر مریضو ں کے علاج کیلئے کرتے ہیں۔ ایک خاتون نے جو البقمی سے علاج کراتی رہی ہیں کہا کہ اس میں کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتایا ہے کہ جنات اللہ سے ڈرتے ہیں اور اسکے کلام سے متاثر ہوتے ہیں۔ البقمی نے کہا کہ وہ جھاڑ پھونک کے ذریعے اجتماعی علاج نہیں کرتے۔ ایسا کرنے سے زحمت ہوتی ہے اور جنات کو طلب کرنے پر الجھن لاحق ہوجاتی ہے۔ البقمی جھاڑ پھونک سے علاج کیلئے رجوع کرنے والے سے 1500ریال فیس وصول کرتے ہیں۔ یہ فیس ان لوگوں سے لی جاتی ہے جو طائف سے باہر سکونت پذیر ہوں۔ البقمی کا کہناہے کہ آخر کام چھوڑ کر علاج کرنے جانا ہوتا ہے اور سفر پر بھی خرچ آتا ہے۔

شیئر: