Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ ٹی سی یو 12 پلس 23 مئی کو لانچ ہوگا‎

ایچ ٹی سی کمپنی یو 12 پلس اسمارٹ فون کو 23 مئی کو متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اسمارٹ فون سے متعلق جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق فون میں پشت اور فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا ۔ پشت پر 12 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کے دو کیمرے جب کہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہوں گے۔ اسمارٹ فون میں 5.5 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، 6/8 جی بی ریم دیا جائے گا۔ یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کو فون کا حصہ بنایا جائے گا البتہ اس میں ہیڈ فون جیک شامل نہیں کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3420 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ فون کی قیمت سے متعلق کمپنی نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔
 

شیئر: