مکہ مکرمہ ... وزارت حج و عمرہ یکم ذی قعدہ سے حج اجازت ناموں کا اجرا شروع کریگی البتہ 15رمضان سے داخلی عازمین کے لئے رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کردیا جائیگا۔ سیکریٹری حج و عمرہ ڈاکٹر حسین الشریف نے الوطن سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ 3برسو ںکے دوران 5لاکھ سے زیادہ عازمین نے حج کیلئے آن لائن اندراج کرایا۔ یہ سلسلہ 1436ھ میں شروع کیا گیا تھا۔