فلپائن اور امریکہ مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
منیلا... فلپائن اور امریکہ کے درمیان12روزہ مشترکہ فوجی مشقوں ”بالیکانان 2018 کا آغاز ہوگیا ۔ فلپائنی وزیر دفاع نے بیان میں کہا کہ12وزہ مشترکہ مشقوں کے دوران روایتی اور غیر روایتی امور کی تربیت پر فوکس کیا جائیگا۔ مشقوں میں فلپائن کے5 ہزار فوجی اور امریکہ کے 3 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں یہ مشقیں جزیرہ لیوزون میں ہورہی ہیں۔ امریکی سفیر سنگ کم نے بتایا کہ مشقوں کے دوران صرف ہیومینٹرین معاﺅنت اور ڈیزاسٹر ریلیف پر توجہ نہیں دی جایگی بلکہ دیگر تربیت پر زور دیا جائیگا ۔