بحیرہ جنوبی چین میں امن ضروری ، چینی وزیر اعظم
جکارتہ.... چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام ضروری ہے۔ انڈونیشیا کے دورے پر آئے ہوئے چینی سربراہ حکومت کا کہنا تھا کہ وہ اس مقصد کے لئے آسیان ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس دورے سے پہلے چینی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہ انڈونیشیا کے ساتھ مل کر بین الاقوامی تعلقات کو ایک ایسی شکل دینا چاہتے ہیں، جس کی بنیاد انصاف، احترام اور سب کے لئے کامیابی پر رکھی جائے گی۔