Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ پاکستان کے9 ارب ڈالر دینے سے انکاری

اسلام آباد... وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش دفاعی، خارجی اور معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سیاسی حکومتوں کو سازگار حالات ملنے چا ہئیں۔ وزارت دفاع راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ امر یکہ نے پاکستان کے9ارب ڈالر کے بقایا جات اد کرنے ہیںجو اس نے اب تک نہیں دیئے ۔انہوں نے کہا کہ ہند بلوچستان میں افغانستان کے ذریعے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ کلبھوشن یادو جیسے کرداروں سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی ادارے کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلانا بھی پاکستان کے خلاف نئی دہلی کے اوچھے حربوں کا حصہ ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کے روس کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔ دفاعی تعاون سے متعلق بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اندھیروں اور بدامنی سے نجات حاصل کرنے کے بعد ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہمارے شہریوں اور مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان ایٹمی عدم پھیلاو پر کاربند ہے،تہمینہ جنجوعہ

شیئر: