Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوڈیشہ: ریچھ کیساتھ سیلفی بنانے والے شخص کو لوگوں نے بچالیا

اوڈیشہ.... ہندوستانی ریاست اوڈیشہ میں سیلفی کے ایک شوقین کو ناگہانی حادثے کاسامنا اس وقت کرنا پڑا جب ایک ریچھ نے جس کے ساتھ وہ اپنی سیلفی بنانے کیلئے اسکے قریب پہنچ گیا تھا اچانک اس پر حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا۔ 27سالہ شخص کی حالت اور چیخ و پکار سن کر قریب کے لوگ دوڑے اور انہوں نے نہ صرف سیلفی بنانے والے کی جان بچائی بلکہ ڈنڈوں سے مار کر ریچھ کو ہلاک کردیا۔ اس موقع کی جو وڈیو تیار ہوئی ہے اس میں ڈرامائی انداز میں ایک ریچھ پر ڈنڈوں اور سلاخوں سے لیس افراد کو حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس واقعہ سے چند لمحہ قبل اس سیاہ فام ریچھ نے اس شخص کو بری طرح بھنبھوڑ کر زخمی کردیا تھا۔ اب تک اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم ریچھ کے خلاف مقامی لوگوں کا غم و غصہ دیکھنے والا تھا۔موقع کی تصویر چند مقامی لوگوں نے اتاری اور اسکی وڈیو بھی جاری کی۔ وڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ واقعہ کاآغاز ریچھ کی برہمی سے ہوا۔ جس نے اپنے ساتھ سیلفی بنانے والے شخص پر اپنے تیز ناخنوں سے اسے بری طرح زخمی کیا اور پھر اسے بھنبھوڑ کر رکھ دیا جبکہ اس کے ہتھے چڑھنے والا شخص جان بچانے کی بھرپور جدوجہد کرتا نظرآتا ہے۔ وڈیو میں مقامی لوگوں کے چیخنے چلانے کی آواز صاف سنائی دیتی ہے۔ پہلے تو لوگوں نے اس بات کی کوشش کی کہ ریچھ کسی طرح اس شخص کو چھوڑ دے مگر جب ریچھ کسی طرح قابو میں آتا نظر نہیں آیا تو انہوں نے لاٹھی ، ڈنڈوں کی مدد سے اسے مار مار کر ہلاک کردیا۔وڈیو میں یہ بھی نظر آرہا ہے کہ جب ریچھ بالکل بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑا تو ایک شخص نے لات مار کر یہ جاننے کی کوشش کی کہ واقعی یہ مر گیا ہے یا اس میں کچھ جان باقی ہے۔
 
 

شیئر: