کار کمپنیاں لیز پر حاصل کیجانے والی گاڑیوں میں ٹریکر نصب کررہی ہیں
ریاض ..... وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں گزشتہ دنو ںیہ بات عام ہوگئی ہے کہ گاڑیاں فروخت کرنے والی کمپنیاں لیز پر دی جانے والی گاڑیوں میں ٹریکر نصب کرتی ہیں جس سے نہ صرف گاڑی کے مقام کا تعین کیا جاسکتا ہے بلکہ اس میں ڈرائیور کی آواز بھی ریکارڈ کرنے اور چلتی گاڑی کو روکنے کی صلاحیت ہے۔ وزارت تجارت و صنعت اس حوالے سے تفتیش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ قسطیں ادا نہ کرنے کی صورت میں گاڑی کمپنیوں کو اختیار ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد حاصل کریں۔ گاڑیوں میں ٹریکر لگا کر جاسوسی کرنا قانونی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹی وی پروگرام میں کسی ماہر نے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ گاڑیوں کی کمپنیاں اس طرح کا ٹریکر اپنی لیز پر حاصل کی جانے والی گاڑیوں میں نصب کررہی ہیں۔ اگر ایسا ہے تو یہ خلاف ورزی ہے۔