نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے ٹوئٹر صارفین نرسوں کو خراج تحسین پیش کرتے اور انسانیت کے لیے ان کی خدمت کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا : نرسیں اور مڈوائف انسانی زندگی کو بچاتی ہیں اور یہ معاشرے کے بہت قریب ہوتی ہیں۔ہمیں ان تمام نرسوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے تو دنیا بھر میں صحت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
آنٹائی پیج نے کہا : میں تمام نرسوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں اور لوگوں کے لئے ان کی بے لوث خدمت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
مشہور سنگر سٹیسی سولومن نے ٹویٹ کیا : نرسیں انتہائی کم معاوضے کے بدلے گھنٹوں کام کرتی ہیں ، زندگیاں بچاتے ہیں اور لوگوں کا خیال کرتی ہیں۔ ہم سب نرسوں کے بہت شکرگزار ہیں اور مجھے اپنی ان تمام بہنوں پر فخر ہے جو اس میدان میں کام کر رہی ہیں۔
ببیتا نے کہا : تمام نرسوں کو نرسوں کا عالمی دن مبارک ہو آپ لوگ بہت بڑا کام سرانجام دے رہے ہیں۔
پیٹرا برائیسوکز نے ٹویٹ کیا : مجھے ایک نرس ہونے پر فخر ہے اور میں دنیا بھر میں موجود اپنی تمام نرس ساتھیوں کو نرسوں کے عالمی دن کی مبارکباد دیتی ہوں۔
شرلی راجرز کا کہنا ہے : نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر میں تمام نرسوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو مہارت اور محبت کے ساتھ لوگوں کے لئے کام کر رہی ہیں۔ آپ غیر معمولی لوگ ہیں اور غیرمعمولی کام کر رہے ہیں۔
پونم مادان نے ٹویٹ کیا : نرسیں گھنٹوں بنا آرام کئے مریضوں کو روبہ صحت کرنے کے لیے کام کرتی ہیں۔ہم سب کو نرسوں کی محنت اور لگن کو تسلیم کرنا چاہیے۔
Today is #InternationalNursesDay!
Who is your favourite nurse?
Nurses and midwives save lives and are close to the communities.
We thank ALL nurses for improving people’s health worldwide.#NursingNow pic.twitter.com/cB6IO5JXTE— WHO (@WHO) May 11, 2018
On this #InternationalNursesDay let us acknowledge the hard work and dedication of nurses who are working tirelessly round the clock to heal the patients back to health. pic.twitter.com/OzTTNM98yn
— Poonamben Maadam (@PoonambenMaadam) May 12, 2018