Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ، او آئی سی

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے  بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول کر فلسطینی عوام کے تاریخی ، قانونی ، طبعی اور قومی حق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔
مزید پڑھیں:غزہ: جاں بحق ہونے والوں کی تعداد43ہوگئی
اس نے نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ عالمی قانون کے علاوہ خطہ اور دنیا کے امن واستحکام کو بھی خطرے سے دوچار کردیا ہے۔اوآئی سی نے عالمی برادری کو مسئلہ فلسطین کے متعلق سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرنے پر امریکی انتظامیہ کے فیصلے کو مسترد کردے۔
مزید پڑھیں:غزہ میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت
 

شیئر: