عراق کے پارلیمانی نتائج، مقتدیٰ الصدر سرفہرست
بغداد .... عراقی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں معروف مذہبی پیشوا مقتدیٰ الصدر اول آگئے۔ ایران کے حمایت یافتہ انکے مخالفین انہیں ایک طرف کئے ہوئے تھے۔ دوسرے نمبر پر ھادی العامری گروپ آیا ہے۔ وہ ایران کے حمایت یافتہ شیعہ فرقے کا رہنما ہے۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کا گروپ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ یہ نتائج عراق کے 18صوبوں میں سے 10صوبوں کے 95فیصد سے زیادہ ووٹ کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔ ابھی 50فیصد کے لگ بھگ ووٹوں کی گنتی کے نتائج آنا باقی ہیں۔تاہم مقتدی الصدر عراق کے وزیراعظم نہیں بن سکتے کیونکہ وہ انتخابات میں شریک نہیں ہوئے۔ البتہ وہ اپنی پسند کا وزیراعظم تقرر کرسکتے ہیں۔