گورکھپور ، شوگر مل کے سابق لیب انچارج نے خودکشی کرلی
لکھنؤ------گورکھ پور کے مہاراج گنج ضلع میں جمعرات کی صبح سیسوا واقع آئی پی ایل شوگرمل کیمپس کے کرمچاری آواس میں شوگرمل کے سابق لیب انچارج اشوک مشر نے خودکشی کرلی۔ ان کی لاش کمرے میں لٹکتی پائی گئی۔ شوگرمل انتظامیہ کے ذریعہ 15 مئی کو انہیں نوکری سے ہٹائے جانے کا فرمان سنایا گیا تھا جس سے وہ ڈپریشن میں تھے۔ ان کے کمرے میں ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے جس میں انہوں نے اپنی موت کیلئے3 افسروں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ خودکشی کرنے کی اطلاع ملتے ہی کیمپس میں کھلبلی مچ گئی۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔50سالہ اشوک مشر 2010 سے بطور لیب انچارج تعینات تھے۔ سیزن ختم ہونے کے بعد10 دن پہلے شوگرمل بند کردی گئی تھی۔