Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ورکنگ_باؤنڈری‎

ہندوستانی فوج کی جانب سے شکرگڑہ ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری میں 4 پاکستانیوں کی شہادت پر ٹویٹر صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا اور حکومت وقت سے ہندکو منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔
ڈان نے ٹویٹ کیا : سال 2018 میں اب تک ہندوستان کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری کی 1050 بار خلاف ورزی کی گئی جس میں اٹھائیس سویلین جاں بحق اور 117 زخمی ہوچکے ہیں۔
ماروی سرمد نے ٹویٹ کیا : ہندوستان نے ایک بار پھر سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے جس میں خاتون اور تین بچوں سمیت چار افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ دس زخمی ہیں۔
فرزانہ شاہ کا کہنا ہے : ہندوستان نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلی خلاف ورزی کی ہے لیکن ہمارے سیاستدان اس پر خاموش ہے یہاں تک کہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کوئی مذمتی بیان نہیں دیا گیا۔
راجہ ارسلان رضا نے ٹویٹ کیا : میں ہندوستانی فوج کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر سول افراد کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہوں۔ پاکستان رینجرز اپنے دشمنوں کو خوب جواب دے گی۔
ارحا ملک نے کہا : بھارت میں صرف کشمیر میں معصوم عوام کا قتل عام کررہا ہے بلکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں