مکہ مکرمہ.... حرم مکی شریف انتظامیہ نے معتمرین او رزائر بچوں میں خصوصی کارڈ تقسیم کئے ہیں۔ حرم مکی شریف کے تمام دروازوں پر انتظامیہ کے افراد پہنچنے والے زائرین اور معتمرین کے ہمراہ انکے بچوں میں یہ کارڈ تقسیم کررہے ہیں۔ کارڈ میں حرم مکی شریف کے حوالے سے بنیادی معلومات کے علاوہ بچے کا نام اور والدین کا رابطہ نمبر درج کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ کے اہلکاروں کا کہناہے کہ کارڈ تقسیم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کو حرم مکی شریف کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کی جائیں نیز گم ہونے کی صورت میں انہیں انکے والدین سے رابطہ کرنے میں انتظامیہ کو آسانی ہو۔کارڈ میں حرم مکی شریف کے حوالے سے بھی بنیادی معلومات درج ہیں۔ کارڈ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہے۔