حال ہی میں برسراقتدار آنےوالے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو امن کا نوبل انعام دینے کیلئے پٹیشن درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مہاتیر محمد کو امن کے نوبل انعام کی نامزدگی کیلئے اب تک 50 ہزار سے زائد افراد اس پٹیشن کوسائن کرچکے ہیں۔مشہور ویب پر الیگزنڈر ابھیشیگم نامی شخص نے آن لائن پٹیشن کا یہ سلسلہ شروع کیاہے ۔ان کا مطالبہ ہے کہ برسوں بعد سیاست میں لوٹنے والے مہاتیر محمد اپنی بے مثال خدمات پر امن کا نوبل انعام ملنے کے مستحق ہیں مہاتیر محمد کو ملائیشیا کیلئے قدرت کا تحفہ قراردیاہے۔