Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بدل_گیا_ہے_پختونخواہ‎

پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے پانچ سالہ دورِ حکومت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ٹویٹر پر ٹرینڈ لانچ کیا گیا جو کہ پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
یاسر خان کا کہنا ہے : عمران خان نے جو بھی وعدے کیے ان کو پورا کیا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے دہشتگردی سے تباہ حال صوبے میں مثالی ترقی کی ہے۔ 2013 سے 2018 تک خیبرپختونخوا کے تمام سیکٹرز میں بہتری نظر آئی ہے۔
تیمور خان جھگڑا نے ٹویٹ کیا : وہ سب لوگ جو کہہ رہے ہیں کہ عمران خان نے پختونخوا میں کوئی کام نہیں کیے ہیں 25 جولائی کو پختونخوا کی عوام پر فیصلہ دیکھ لیں گے۔ 
عینی خان نے ٹویٹ کیا : خیبرپختونخوا میں 56 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 3 منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔
شہرام خان نے کہا : خیبرپختونخوا کے عوام نے نجی ہسپتالوں اور کلینکس کو خیرآباد کہہ کر سرکاری اسپتالوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔
ساجدہ احمد نے کہا : پختونخوا میں 400 سے زیادہ ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کردیئے گئے ہیں 700 مزید تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ اس منصوبے کے تحت 26 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کو پانی دیا جا رہا ہے۔
وقاص علی خان نے ٹویٹ کیا : تعلیمی بجٹ 2013 میں 62 بلین سے بڑھ کر 2017میں 137 بلین تک ہوگیا ہے جو کہ تقریباً سو فیصد اضافہ ہے۔
ڈاکٹر عالیہ کریم نے کہا : بچوں کو بنیادی تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے اور پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور حکومت میں اس بات کو ممکن بنایا ہے۔
سحر ملک نے ٹویٹ کیا : خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے پچھلے پانچ سالوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے 1350 سے زائد ہائی سکینڈری سکولوں میں آئی ٹی لیبز قائم کی ہیں.
انیسہ چوہدری نے کہا : مخالفین ٹرینڈ چلا رہے ہیں کہ خان کے پی کے میں فیل ہو گیا ہے۔ ان کے لئے عرض ہے کہ اگر خیبرپختونخوا میں کچھ نہیں ہوا تو یہ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے جس نے صوبائی حکومت سے پوچھا ہی نہیں کہ انہوں نے کام کیوں نہیں کروایا۔

 

شیئر:

متعلقہ خبریں