Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزہ جسم کی زکوٰۃ ہے، اچھے اثرات مرتب کرتا ہے، فیصل علوی

طارق شہزاد کیجانب سے پاک کمیونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب
ریاض ( ذکاء اللہ محسن) سحری کی ایک پروقار تقریب پاکستانی کمیونٹی کی نوجوان شخصیت انجینیئر طارق شہزاد نے منعقد کرکے درجنوں  افراد کو شریک کیا۔ اس موقع پر شرکاء کو فیصل علوی نے روزہ کی افادیت اور اس کے ثواب کے بارے میں معلوماتی لیکچر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ روزہ جسم کی زکوٰۃہے۔ اس کے علاوہ سائنسی اعتبار سے بھی روزہ انسانی جسم پر اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس میں روزہ دار اللہ کے نا صرف نزدیک ہوتا ہے بلکہ اس کے پسندیدہ افراد میں بھی شامل پاتا ہے۔ تقریب کے میزبان انجینیئرطارق شہزاد نے کہا کہ سحری کی دعوت دینا جہاں اسلامی نقطہ نظر سے اہم ہے وہیں پر مل بیٹھنے اور دین کے متعلق اچھی باتیں سمجھنے کا موقع میسر آتا ہے۔سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی اعلی اور نمایاں شناخت کی حامل ہے جس نے  اپنے آپ کو منوایا ہے ہمیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے کیونکہ یہ ہمارا بحیثیت قوم فرض بھی ہے۔ سیاسی رہنما خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی لائق تحسین ہے جس نے ہمیشہ ایک جان ہوکر دیار غیر میں ملک کا نام روشن کیا ہے اور جس طرح پورا رمضان پاکستانی کمیونٹی افطاری اور سحری کی محافل سجاتی ہے وہ یقینا قابل دید ہے،تقریب کی نظامت یوسف جٹ نے کی، تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمود لطیف بھی شریک تھے۔
 

شیئر: