Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے واٹر بم چلا دیا،رحمان ملک

اسلام آباد... سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے ہند کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کا افتتاح کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس پر رپورٹ نہ جمع کرانے والوں کے خلاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ پاکستان کشن گنگا ڈیم کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں تو گیا مگر کیس پیروی نہیں کی۔ ہندوستانی وزیراعظم مودی جس کا مائنڈ سیٹ پاکستان کے خلاف ہے نے پاکستان پر واٹر بم مارا ہے۔ اب تک میں نے نہیں دیکھا کہ پاکستان کے کسی سیاست دان نے کشن گنگا ڈیم پر بات کی ہو۔ نواز شریف حکومت نے بین الاقوامی عدالت کی مہلت پر بھی کشن گنگا ڈیم کے نقصانات پر رپورٹ جمع نہیں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سینیٹ پاکستان میں اٹھاوں گا کہ کشن گنگا ڈیم معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ رحمن مک نے کہا کہ بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق 2025 ءتک پاکستان دنیا کا30 ویںنمبر پر پانی کی قلت کا سامنا کرنے والا ملک ہوگا۔ کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کے پانی میں30 سے 40 فیصد تک کمی ہوگی۔ کشن گنگا ڈیم سے نہ صرف ہماری زمینیں بنجر ہوں گی بلکہ توانائی کے بحران میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس ڈیم سے پاکستان دریائے نیلم پر چائنہ کی مدد سے بننے والے گرڈ اسٹیشن بھی متاثر ہوں گے۔ نواز حکومت بڑے دعوﺅں کے باوجود توانائی کا مسئلہ حل کرنا تو در کنار بلکہ پاکستان کو مزید بحرانوں کا شکار کر گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کشن گنگا ڈیم ،پاکستان کی بقا کا مسئلہ

شیئر: