سعودی عرب.... بنیادی ڈھانچے کی اصلاح کا سب سے بڑا پروگرام
سعودی عرب سے شائع ہونے والے جریدے ”عکاظ“ کا اداریہ
اس میں کوئی شک نہیں کہ ان دنوں سعودی عرب اپنی تاریخ کے سب سے بڑے اور وسیع البنیاد بنیادی ڈھانچے میں اصلاحات کے عمل سے گزر رہا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عہد میں بنیادی ڈھانچے کی اصلاح کا عمل مملکت کے قیام کی تاریخ کے ہر عہد پر بھاری ہے۔
اس تناظر میں ہفتے کی صبح جاری ہونے والے شاہی فرامین اور ان سے قبل جاری کئے جانے والے سارے فیصلوںکا محور وطن عزیزاور فرزندان وطن ہیں۔ ان فیصلوں کا ہدف ریاستی ڈھانچےے کی اصلاح اور ریاستی اقدامات میں تیزی اور پھرتی لانا ہے۔ ریاستی اداروں کو نوکر شاہی کی پیچیدگیوں سے آزاد کرانا اور ان کی کارکردگی کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔
ٹھوس جدوجہد واجب ہے۔ تمام ادارو ںکے درمیان کردار کے تکمیل باہم اور ہم آہنگی کے ذریعے ہی کامیابی کی منزل حاصل کی جاسکے گی۔ سعودی قیادت نہ صرف یہ کہ فیصلے کررہی ہے بلکہ مسلسل پیروی کی خاطر انتھک جدوجہد میں بھی مصروف ہے۔ کسی بھی کمی ، کسی بھی خامی اور کارکردگی میں کسی بھی کمزوری کے فوری علاج پر دھیان دے رہی ہے۔ اسی کے ساتھ سرکاری اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں اور مختلف سطحوں کی لیڈر شپ کی استعداد اور لیاقت بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭