مملکت کو عمان سے جوڑنے والی شاہراہ
ریاض ...سلطنت عمان دنیا کے سب سے بڑے صحراءمیں 680کلو میٹر سے زیادہ طویل شاہراہ قائم کریگی۔ اس شاہراہ کی بدولت سلطنت عمان اور سعودی عرب ایک دوسرے سے بری راستے سے جڑ جائیں گے۔ اس کی بدولت 800کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ کم ہوجائیگا۔ ٹائمز آف عمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ سعودی عرب سے عمان کوجوڑنے والی شاہراہ قائم کرنے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ اب تک 130ملین مکعب میٹر سے زیادہ ریت ہٹادی گئی ہے۔ اس منصوبے کو معماری کا عجوبہ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ عجوبہ ربع خالی صحراءسے ہوکر گزرے گا جسے پوری دنیا میں ریت کا سب سے بڑا صحراماناجاتا ہے۔