Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ میں میسی اور نیمار کے گول ضرورتمند بچوں کے نام

  ماسکو: روس میں 14جون سے شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران میسی اور نیمار کا ہر گول ضرورتمند بچوں کے کام آئے گا۔ فٹ بال کی دنیا کے 2عظیم کھلاڑی لیونل میسی اور نیمار جونیئر کی طرف سے اسکور کئے جانے والے ہر گول پر ہزاروں بھوکے بچوں کے پیٹ بھرنے کا سبب بنیںگے۔ مشہور امریکی کمپنی ماسٹر کارڈ نے اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کے فٹ بال لیجنڈ لیونل میسی اور برازیل کے سپر اسٹار نیمار جونیئر فیفا ورلڈ کپ میں جب وہ اپنی ٹیموں کیلئے گول کریں گے تو کمپنی لاطینی امریکہ اور کیریبیئن ریجن میںہر گول کے بدلے10 ہزار طالب علم بچوں کو مفت کھانا فراہم کرے گی۔ دونوں عظیم کھلاڑیوں نے اس مہم میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان بچوں کیلئے مزید اور کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ماسٹر کارڈ کمپنی کی علاقائی ترجمان نا ویرال کا کہناتھا کہ لاطینی امریکہ میں 4 کروڑ افراد کو بھوک کا سامنا ہے جبکہ ان بھوکے افراد میں زیادہ تر کمسن بچے ہوتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹادیں۔

شیئر: