Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ پولیس نے 15سے زیادہ گاڑیاں تباہ کرنیوالے شیول کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ کے سیکیورٹی اداروں نے الکعکیہ محلے میں یکے بعد دیگرے 15سے زیادہ گاڑیاں تباہ و برباد کرنے والے شیول کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ناکہ بندی کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔اپنی نوعیت کے منفرد واقعہ کی رپورٹ ملتے ہی سیکیورٹی کے متعدد اداروں کے اہلکار خاص طور پر ٹریفک، سیکیورٹی گشتی پولیس، ہلال احمر او رشہری دفاع کے کارندے جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ انہوں نے ڈرائیور کو جارحانہ عمل جاری رکھنے سے روکنے کی کوشش کی۔ آخر میں شیول کو روکنے کیلئے پولیس کو ٹائر پر فائرنگ کرنا پڑی۔ ڈرائیور گاڑیوں کو شیول کے ذریعے روندنے پر تلا ہوا تھا۔ متاثرہ گاڑیوں میں زیادہ تر چھوٹی ہیں۔ ان میں وائٹ ، ڈائنا شامل ہیں۔ بجلی کے کئی کھمبے بھی متاثر ہوئے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ شیول کے ڈرائیور پر جنونی کیفیت طاری ہوگئی تھی اور وہ اپنے راستے میں آنے والی ہر گاڑی اور ہر شے کو روند کر آگے بڑھنے کا تہیہ کئے ہوئے تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے جارحانہ عمل کے محرکات دریافت کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
 

شیئر: