نشہ آور گولیاں فروخت کرنے والے 3افراد گرفتار
ریاض .... انسداد منشیات محکمے نے اعلان کیا ہے کہ ریاض ریجن میں نشہ آور گولیاں فروخت کرنے والے3افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔انکے قبضے سے 10 ہزار752ممنوعہ گولیاں برآمد ہوئیں۔گرفتار شدگان کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دیدیا گیا۔