مکہ میں حجاموں کی فیسیں متوازن کرادی گئیں
مکہ مکرمہ .... مکہ میونسپلٹی نے مقدس شہر میں حجاموں کی جانب سے بڑھائے گئے نرخ درست کرادیئے۔ میونسپلٹی میں تعلقات عامہ کے انچارج رائد سمر قندی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ حجاموں نے بال تراشنے اور گنجا کروانے کی فیسیں حد سے زیادہ بڑھا دی تھیں۔ عام طور پر نرخ طلب اور رسد کے قانون کے پابند ہوتے ہیں میونسپلٹی کا کام حالات کو کنٹرول کرنا ہے۔ حد سے زیادہ فیس بڑھا دینے پر دکانداروں کو نوٹس جاری کردیا گیا او راب صورتحال قابو میں ہے۔